ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی: علما مسلمانوں کو حا لات حا ضرہ سے روشناس کرائیں:مولانا اعظم 

چنتامنی: علما مسلمانوں کو حا لات حا ضرہ سے روشناس کرائیں:مولانا اعظم 

Tue, 08 Nov 2016 15:31:19    S.O. News Service

چنتامنی:8 /نومبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)ان دنوں قوم مسلم جن حالات کا شکار ہے عام مسلمانوں کو ان کا کچھ بھی ادراک نہیں ہے بس یوں کہ صبح ہورہی ہے شام ہورہی ہے یوں ہی زندگی تمام ہو رہی ہے مسلم دشمن طا قتیں بہر و پیوں کی شکل و صورت میں مختلف جہت سے تو حید و رسالت و اس کے پرستاروں پر حملہ آ ور ہے اور فر زندان توحید و رسا لت خواب خر گوش میں پڑا خراٹے لیر ہا ہے ایسے میں علمائے امت کی ذمداری بنتی ہے کہ وہ مسلمانوں کو حا لات حا ضرہ سے روشناس کرائیں مذکورہ بالا خیالات کا اظہار دا را لعلوم صدیقیہ کے نا ظم اعلی مولانا محمد اعظم نے آج شہر کی مسجد صابو میں جمیعت علمائے ہند چنتا منی تعلقہ شاخ کی جانب سے منعقدہ نششت تحفظ شریعت و اصلاح معاشرہ سے متعلق کرتے ہوئے کیا۔اس موقع سے چنتا منی جمیعت کے سکریٹری محمد اسلم ٹیپونگر نے چنتا منی شہر کے حالات بتاتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن عناصر شہر میں سرگرم ہیں اور ان کی سر گرمیوں سے متعلق عام مسلمانوں کو آگاہ کرانا بہت ہی ضروری ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ چنتا منی شہر و اس کے اطراف و اکناف میں ایسی کئی تنظیم گشت کر رہی ہیں جنکا شکار خا ص طور سے مسلم طالبات ہورہی ہیں جسکی کئی ایک مثال دیتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ اس طرح کی تنظیم مسلم طالبات کو مختلف سہولیات و اسکیمات کا جھانسہ دیکر کچھ مخصوص کا غذات پر دستخط کراتی ہیں اور پھر یہاں سے استحصال کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوتا ہے جسکا اختتام عزت کی نیلامی و ایمان کے خاتمہ پر ہورہا ہے موقع پر موجود جملہ ائمہ مساجد سے انہوں نے گزارش کی کہ خطبہ جمعہ میں مصلیان کرام کو اس سے متعلق خبردار کیا جائے چنتا منی جمیعت کے تمام ارکان نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ لیا ہے کہ اب سے ادھر ہر مہینے کی پہلی اتوار کو جمیعت کی بیٹھک ہوگی اور ساتھ ہی الگ الگ محلوں میں ہر ماہ تحفظ شریعت و اصلاح معاشرہ کے عنوان سے خطابات ہوں گے۔ منعقدہ اجلاس میں جمیعت کے صدر حا فظ رحمت اللہ سمیت نائب صدر کسان فیکٹری کے منیجر مولانا مسجد رحمن کے امام و خطیب مولانا مزمل ملی کونسل سے مولانا امتیا ز ا للہ خان کاشفی مسجد آمنہ کے امام و خطیب مولانا محمد حسنین مسجد صابو کے امام و خطیب حا فظ محمدشاکرمسجد سلطان کے امام و خطیب مولانا شاہ عالم چنتا منی مسلم ہاسٹل سے مولنا منذر و مولانا قمر محبوب نگر سے مفتی تنویر کارگل سے مولانا اعجاز و دیگر بہت سے علماؤ حفاظ شامل اجلاس رہے۔


Share: